ٹرانسپورٹر فلحال معدنیات لوڈ نہ کریں، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن
کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن ال بلوچستان منی مزدہ گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ آباد مستو اور دیگر علاقوں میں جلے ہوئے ٹرکوں سانحہ لکپاس میں جلے ہوئے ٹرک اور دیگر مسائل زیر غور ائے یاد رہے کہ چار دن میں یہ ہمارا دوسرا اجلاس تھا معدنیات لے جانے والے ٹرک کی ٹارگٹ کو انتہائی تشویش ناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مشترکہ اجلاس کی صدارت کے دوران کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خضدار ڈیرہ بگٹی سمیت تمام بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں قرار دے دیا گیا جس کی روک تھام کے سلسلے میں اور دیگر سنگین مسائل حل کرنے کے لیے اجلاس کا متفقہ فیصلہ ہوا کہ 19 جون 2026ءکو کوئٹہ پریس کلب میں 04 بجے بروز منگل کو پریس کانفرنس کریں گے اور اس میں اہم اعلانات کریں گے فی الحال تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ معدنیات لوڈ نہ کریں باقی اعلانات پریس کانفرنس میں کریں گے اج کے اجلاس میں آئے ہوئے تمام شرکاءسے گزارش ہے کہ کل کے پریس کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔


