لورالائی، شکور اتمانخیل قتل کیس، عدالت نے پولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا

لورالائی (ویب ڈیسک) سیشن جج لورالائی کی عدالت نے شکور اتمانخیل قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پولیس نے عدالتی حکم کی تعمیل میں انسپکٹر عبدالکریم مندوخیل، سب انسپکٹر عارف باتوزئی و دیگر پولیس پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ یاد رہے لورالائی پولیس نے 26 جنوری کو ایک چھاپے کے دوران ملزم شکور اتمانخیل کو گرفتار کرنے کی کوشش میں کراس فائرنگ تبادلے کے دوران ملزم قتل ہوا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں