حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، مولانا عبدالواسع

کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو آج عوام بے روزگار نہ ہوتے اور صوبہ بحرانوں کا شکارنہ ہوتا، بدقسمتی سے ہمیشہ بلوچستان پر ایسے حکمرانوں کو مسلط کیا جاتا ہے جوعوام کے حقوق کی بجائے اپنے مفادات کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مو لا نا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان میں آباد تمام محکوم و مظلوم کیلئے جدوجہد کررہے ہیں پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم سے جلد سلیکٹڈ وفاقی و صوبائی حکومتوں کا خاتمہ کریں گے اور عوام ان نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا دلائیں گے وفاقی و صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں بے روزگاری،مہنگائی عروج پر ہے بجلی لودشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا تین سالہ دور حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیاہے ملک پر مسلط مٹھی بھر طبقہ پورے ملک کو لوٹ رہا ہے موجودہ حکمران مافیاز کی سرپرستی اور عوام کو خوار کر رہی ہے سودی نظام معیشت نے ملکی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری سے تمام طبقات پریشان ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کی لچھہ دار تقریروں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں تلے دبا کر موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیاپیٹرول،گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں آٹا چینی اور روز مرہ اشیا کی ضرورت کی اشیا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم سلیکٹڈ وزیراعلیٰ اور سلیکٹڈ کابینہ مکمل طو رپر ناکام ہوچکی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے موجودہ حکومت تاریخ کی بد ترین حکومت ہے مہنگائی اور بیروزگاری نے جینا دوبھر کردیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے جینا محال کردیا ہے عمران نیازی کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بدامنی، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا پاکستانی قوم اب جان چکی ہے کہ پی ٹی آئی اب مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، ہمارے ملک کا سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کے دعوے غلط ثابت ہوئے انہوں نے ہمیشہ عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی لیکن عوام اب ان کی باتوں میں آنے والے نہیں انہو ں نے کہاکہ عوام مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں پھیس رہے ہیں وزیر اعلیٰ، وزیر اعظم آنکھیں کھولیں، عوام کا مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر سنگین مسائل نے بھرکس نکال دیا ہے۔ دو وقت کی روٹی کمانا موجودہ نااہل ناکام کے دور حکومت میں ناممکن ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں