لندن بھی سیلاب کے زد میں، اسپتالوں میں پانی داخل

لندن:لندن میں اتوار کے روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد دارالحکومت کے دو بڑے اسپتالوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طوفانی بارش کے بعد سڑکوں پر سیلابی صورتحال اختیار کرگئی ہے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔بارش کا پانی عمارت میں داخل ہونے کے بعد مشرقی لندن میں واقع وہپس کراس اور نیوہم اسپتالوں نے مزید مریضوں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔دونوں اسپتالوں نے مریضوں پر زور دیا کہ وہ فوری دیکھ بھال کے لیے دوسرے اسپتالوں کا رخ کریں۔ٹویٹر پر نیوہم ہاسپٹل نے کہا کہ اگر آپ کو ہماری ضرورت ہو تو ہم ابھی بھی یہاں موجود ہیں لیکن ہم فی الحال چیزوں کو ٹھیک کررہے ہیں اور اس دوران آپ ہماری مدد کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں