ہمارا مقصد اقتدار نہیں عوام کی خدمت ہے، گہرام بگٹی

سبی:مشیر بلدیات بلوچستان وجمہوری وطن پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا مقصد ہے جمہوری وطن پارٹی نے عوامی مسئلہ مسائل کو حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے عوامی مشکلات کو دورکیلئے تمام وسائل کا بھرپور استعمال ممکن بنائیں گے پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں کارکنوں کو مایوس نہیں کریں گے بلدیاتی اداروں کا عوام کے ساتھ نچلی سلح پر براپ راست مراسم ہے عوام تک شہری اور دیہی علاقوں میں بلدیاتی اداروں کو متحرک بناکر عوام کو سہولیات فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل گرونمنٹ ریسٹ ہاؤس سبی میں جمہوری وطن پارٹی سبی کے سینئر رہنما سابق کونسلرخان بشیر خان باروزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نوابزادہ میر چاکر خان بگٹی، احد گانچی، میڈیا ایڈوائز مصطفیٰ بزدار عبدالوحید گولا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی میر غلام عباس بوہڑ، سینٹری انسپکٹر میر سلیم بنگلزئی جمہوری وطن پارٹی کے سابق صوبائی نائب صدر خان بشیر خان باروزئی، اے کے شاہین سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق، سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی، آفس سیکرٹری ظہور احمد مگسی، شیر محمد رند بھی موجود تھے۔قبل ازین تھے۔ قبل ازین مہمانوں کی آمد پر بلوچی رسم ورواج کے مطابق حال احوال لیا گیا خان بشیر خان باروزئی نے جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی سبی کے علاقہ رضا ماچھی سلطان کوٹ وگرددونواح میں سیلابی صورت ھال پر بھی تفصیلی آگہی فراہم کی اس موقع پرمشیر بلدیات بلوچستان وجمہوری وطن پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے مسئلہ مسائل اور احسا س محرومی کا خاتمہ پارٹی پہلی ترجیح میں شامل ہے جمہوری وطن پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان کی ترقی خوشحالی یقینی ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کو ماڈل بنانے کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی تعلیم وصحت کی تمام سہولیات کی فراہمی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اسمبلیوں تک آئی ہے ہمیں صرف اقتدار ہی عزیز نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم اپنے لوگوں اور کارکنوں سے دور نہیں عوام اورپارٹی کارکن مسائل کی نشاندہی کریں ہم ان کو حل کریں گے میری خواہش ہے عوام کو درپیش مسئلہ مسائل ان کی گھروں کی دہلیز پر حل کروں جمہوری وطن پارٹی عوام کی جماعت ہے اور اس کی قیادت عوام دوستی کے جذبے سے سرشار ہیں انہوں نے پارٹی کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام ہر گھر میں لے جائیں گے اور پارٹی کو مضبوط وفعال بنا کر عوام اور علاقہ کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں گے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر بلدیات بلوچستان وجمہوری وطن پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی میونسپل کمیٹیوں کو کاروپوریشن کا درجہ دیا جائے گامیونسپل کمیٹیوں کی آب گریڈیشن کی سمری تیار کرلی ہے جلد ہی وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائے گی بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں اصلاحات لاکر پائیدار و مربوط نظام متعارف کرائیں گے مستحکم جمہوریت کے قیام کے لئے بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے بلدیاتی انتخابات مے تاخیرکی اہم وجہ کورو ناوائرس ہے صوبائی حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی میں اپنا رول بہتر انداز سے سرانجام دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں