جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، مولانا عبدالواسع

کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما ء اسلام نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے آج اگر سیاست کسی سیاسی جماعت کا کوئی مقا م ہے تو وہ جمعیت علما اسلام ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر ظالم جابر حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں آج ملک کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے جس کی اصل وجہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور سلیکٹڈ وزیراعلیٰ بلوچستان ودیگر کو ملک وصوبے پرزبردستی مسلط کیا ہے مدارس کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے مساجد اور دینی مدارس اور شعائراسلام کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علما کرام اور دینی مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے انجام کو پہنچیں گے جمعیت علمائے اسلام نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مدارس کو دیوار سے لگانے کی کوششوں سے باز رہے کوئی طاقت مساجدو مدارس پر پابندی نہیں لگا سکتی موجودہ حکومت کی اسلام دشمن پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مدارس و مساجد آزاد تھے آزاد ہیں اور آزاد رہیں گیکسی طالع آزما کو مدارس کی حریت و آزادی پر پابندی لگانے کی اجازت نہیں دیں گے علما نے مدارس و مساجد کے خلاف سازشوں کو پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی مقابلہ کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ مدارس کو مٹانے والے خود مٹ گئے لیکن مدارس ختم نہ کرسکیں مدارس اسلام کے نرسریاں ہیں اہل مدارس علما کرام اور مدارس کی اساتذہ کی ملک اسلام کے لئے لازوال قربانیاں اور خدمات ہیں مدارس پاکستان کی بقا اور سالمیت کی علامت ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا تین سالہ دور حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیاملک پر مسلط مٹھی بھر طبقہ پورے ملک کو لوٹ رہا ہے موجودہ حکمران مافیاز کی سرپرستی اور عوام کو خوار کر رہی ہے سودی نظام معیشت نے ملکی معیشت کو مفلوج کر دیا ہیمہنگائی بے روزگاری سے تمام طبقات پریشان ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کی لچھہ دار تقریروں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں تلے دبا کر موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیاپیٹرول،گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں آٹا چینی اور روز مرہ اشیا کی ضرورت کی اشیا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم سلیکٹڈ وزیراعلیٰ اور سلیکٹڈ کابینہ مکمل طو رپر ناکام ہوچکی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے موجودہ حکومت تاریخ کی بد ترین حکومت ہے مہنگائی اور بیروزگاری نے جینا دوبھر کردیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے جینا محال کردیا ہے عمران نیازی کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بدامنی، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا پاکستانی قوم اب جان چکی ہے کہ پی ٹی آئی اب مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، ہمارے ملک کا سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کے دعوے غلط ثابت ہوئے انہوں نے ہمیشہ عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی لیکن عوام اب ان کی باتوں میں آنے والے نہیں انہو ں نے کہاکہ عوام مہنگائی بے روزگاری کی چکی میں پھیس رہے ہیں وزیر اعلی، وزیر اعظم آنکھیں کھولیں، عوام کا مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر سنگین مسائل نے بھرکس نکال دیا ہے۔ دو وقت کی روٹی کمانا موجودہ نااہل ناکام کے دور حکومت میں ناممکن ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں