شمالی پیرو میں 6.1شدت کا زلزلہ، 40افراد زخمی ہو گئے

لیما:جنوبی امریکی ملک پیرو میں آنے والے ایک طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ تین افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے، جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ چھ اعشاریہ ایک کی شدت کا یہ زلزلہ پیورا خطے میں زمین میں 36 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ اس زلزلے کے جھٹکے ہم سایہ ملک ایکواڈور تک محسوس کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں 187 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں چھ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ پیرو کی مغربی ساحلی پٹی عموما زلزلوں کی زد میں رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں