بلوچستان کے تاجر دو دھڑوں میں تقسیم،ایک نے تمام دوسرے نے جزوی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا

کوئٹہ:بلوچستان میں تاجر برادری دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ایک نے کل تمام دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا دوسرے نے جزوی طور پر دکانیں کھولنے کا فیصلہ کر دیا تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی میں جزوی طور پر دکانیں کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے پہلے مرحلے میں درزی،ہوٹلز،ڈرائی فروٹ اور کپڑوں کی دکانوں کو کھولیں گے باقی دکانیں 19اپریل تک مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت بلوچستان کے ساتھ ہیں دوسری جانب انجمن تاجران کے ترجمان اللہ داد ترین نے کہا ہے کہ کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا کہ کچھ دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے ہم اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں نقصان ہواہے ہمارے تاجروں کو اس فیصلے پر تحفظات ہیں ہم نے جوتجویز دی تھی تمام دکانیں چند گھنٹے کیلئے کھولے جائیں ہم مزید لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہیں تاجروں کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دکانیں کھول دیئے جائیں آج ہم اپنی تمام دکانیں کھول دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں