ولیئم ای ٹوڈ پاکستان میں نئے امریکی سفیر نامزد

واشنگٹن:امریکا نے ڈپٹی انڈر سیکریٹری فار مینجمنٹ ولیئم ای ٹوڈ کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا۔ولیئم ای ٹوڈ نے حالیہ دنوں میں امریکا کے جنوب اور وسطی ایشائی امور کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری کے طور پر کام کیا ہے۔وہ فروری 2018ء میں ڈپٹی انڈر سیکریٹری برائے مینجمنٹ مقرر کیے گئے تھے۔ولیئم ای ٹوڈ جون 2017ء سے مئی 2019ء تک قائم مقام انڈر سیکریٹری فار مینجمنٹ رہے جبکہ جون 2017ء سے جنوری 2019ء تک انہوں نے فارن سروس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کیا۔ولیئم ای ٹوڈ کمبوڈیا اور برونائی کے لیے امریکا کے سفیر بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے کابل میں امریکی سفارت خانے اور امریکی محکمہ? خارجہ میں ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں