چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن کیلاش ناتھ کوہلی کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ

کوئٹہ: بلوچستان اسٹوڈنٹس الائنس کے صوبائی امان اللہ نائب صدر عطااللہ جنرل سیکریٹری نصیب اللہ بلوچ و دیگر نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین بی پی ایس سی ایک انصاف پسند اور محنتی افسر ہیں ان کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انتہائی اہم آسامیوں پر انہیں کی نگرانی میں تعیناتیاں کی جائیں اس سے قبل اس اانصاف پسند شخصیت کے خلاف ایک بھرپور منفی پروپیگنڈا بھی کیا گیا جس کے پیچھے منفی شخصیات کا ھاتھ رہا اور جن کا مقصد پبلک سروس کمیشن میں اشرف مگسی جیسا چیئرمین لانا تھا مگر وہ پروپیگنڈا گروپ بھی اپنی گھناؤنی اور گھٹیا سازش میں ناکام ہوا اور چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی اور سچائی سب کے سامنے آ گئی ان تمام حقائق کے پیش نظر، انتہائی بہترین کارکردگی اور وقت کی ضرورت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جسٹس کیلاش ناتھ کوہلی کی مدت میں فوری توسیع کی جائے جو کہ بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کے وسیع تر مفاد میں ہے۔اور تاکہ مزید حق داروں کو ان کا حق مل سکے۔کیوں کہ موضوف نے اپنی تعیناتی کے دوران امیدواروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فارم آن لائن سسٹم متعارف کروانا ہیں اس کے علاوہ تصدیق شدہ تمام کاغذات کی رعایت دینا۔ اور جس کی بدولت دورد دراز علاقوں میں رہنے والے امیدواروں کی مشکلات حل ہوگئی ہیں۔اور موصوف کی انصاف پسندی کی سب سے بڑی نمونہ پی سی ایس 2016 میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے سعید ڈمر نے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور حال ہی میں ایک تندور میں کام کرنے والے امیدوار نے بلوچستان پولیس میں ASIکا ٹیسٹ پاس کیا۔اس کے علاوہ بہت سے غریب امیدواروں نے میرٹ پر منتحب ہوئے۔اس سے عیاں ہے کہ موجودہ چئیرمین Bpsc نے تمام اسامیوں میں مکمل میرٹ پر عمل کیا یے۔ہم وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہے کہ چیئرمین صاحب کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں