تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں،اٹھارویں ترمیم انکے آئینی اختیارات کی ضامن ہے،لاک ڈاؤن کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے، وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں، پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں،اٹھارویں ترمیم انکے آئینی اختیارات کی ضامن ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے حالات کے مطابق جو بہتر سمجھے وہ فیصلے لے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ لاک ڈاؤن کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے، وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وفاق صوبوں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے تمام اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور تقویت دینے میں اپنا کردار اور ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام اکائیوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ان کا نصب العین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں