عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم،پاکستان میں 350روپے کا اضافہ
کراچی :عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1817ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 350روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ11ہزار روپے ہو گئی اسی طرح300روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت95ہزار165روپے ہو گئی
Load/Hide Comments


