کورونا،صرف منظور نظر افراد کو راشن دیا جارہا ہے،ملک ولی کاکڑ

کوئٹہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عالمی وباء کورونا وائر س سے عوام کو بچانے کیلئے درکار اقدامات میں بری طرح ناکام ہے بلکہ کوشش کی جارہی ہے کہ راشن اور ریلیف ان لوگوں کو دی جائے جو منظور نظر ہیں بی این پی ایسے اقدامات کی مذمت کرتی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں ملک عبدالولی کاکڑ نے کہاکہ اگر چہ عالمی وباء کورونا وائرس کا پوری دنیا کو سامنا ہے لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے اس وباء کے تدارک کیلئے کسی قسم کے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے بلکہ وہ اس میں مکمل طورپر ناکام نظر آرہے ہیں اسی لئے غریب طبقے کو مشکلات کاسامنا ہے کیونکہ غریب دیہاڑی داروں کی بجائے راشن بھی ان لوگوں میں تقسیم کی جارہی ہے جو منظور نظر ہے ہم حکومت کے ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی عوام کو اس مشکل گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ انہیں درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے باعث سب سے زیادہ غریب اور لاچار لوگ متاثر ہوئے ہیں حکومت اور ریاست کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غریب اور لاچار افراد کی داد رسی کیلئے اقدامات اٹھائے انہوں نے کہاکہ رمضان اور عید الفطر کی تہواریں بھی آنے کو ہے اس لئے حکومت کو عوام کی داد رسی کیلئے اقدامات اٹھائیں ہم سیاسی بنیادوں پر راشن اوررقوم کی تقسیم برداشت نہیں کرینگے بلکہ اس سلسلے میں صدائے حق بلند کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں