جہانگیر ترین کو تو نکال دیا اب گندم اور چینی کون دے گا،لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے،نواب رئیسانی

کوئٹہ:چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا،معاونین کے بعد ٹڈی دل کی آفت آئی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو پاکستان کو گندم کون دے گا اب تو جہانگیر ترین کو بھی نکال دیا گیا ہے میر شکیل الرحمان سمیت دیگر لاپتہ افراد کو بھی رہا کیا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت کورونا وائرس،معاونین کے بعد ٹڈی دل کے آفت کا سامنا ہے صوبائی حکومت اس سے نمٹنے میں ناکام ہوچکی ہے وفاق کو چاہیے کہ صوبے میں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے اور بلوچستان میں ایگریکلچر ریسرچ سینٹر قائم کریں اگر ایسا نہیں ہوا تو صوبے کے زراعت کا شعبہ بری طرح سے متاثر ہوگا جس کے باعث ملک میں گندم کی قلت ہوگی انہوں نے کہا کہ اب جہانگیر ترین کو بھی نکال دیا گیا ہے ایسے میں ملک کو گندم اور چینی کون دے گا انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک میں آزاد ہونا چاہیے میر شکیل الرحمان سمیت دیگرلاپتہ افراد کی رہائی کو یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں