بلوچستان میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
کوئٹہ:بلوچستان میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے تحت، بلوچستان میں کوہ سلیمان، راڑہ ہاشم سمیت پہاڑی علاقوں میں موسلادھاربارش ہوئی۔
ادھر ضلع کوہلو میں بھی بادل جم کر برسے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت پیداہوگئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث گران وڈھ میں سڑکوں اور رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ کوہلو کا سبی اور کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
Load/Hide Comments


