ایتھوپیا،باغیوں نے120افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیا

ادیس ابابا مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے حکام نے بتایا ہے کہ تیگرائی کے باغی فوجیوں کی جانب سے مبینہ قتل عام کی اطلاعات ملی ہیں، چینا نامی ایک گاؤں سے کم از کم ایک سو پچیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں کسانوں کے خاندان کے افراد، جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا کے ڈاکٹروں نے بتایاکہ چینا نامی ایک گاؤں سے کم از کم ایک سو پچیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس تعداد میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں کسانوں کے خاندان کے افراد، جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ یہ افراد رواں ماہ کے آغاز میں اس وقت باغی فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے، جب وہ اس علاقے میں مختصر وقت کے لیے موجود تھے۔ اب یہ علاقہ ایک بار پھر ملکی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ تاہم تیگرائی باغیوں کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں