کوہلو، غیر مقامی افراد کے لوکلز کی تصدیق کا معاملہ کرپشن کا شکار

کوہلو: کوہلو میں غیر مقامی افراد کے لوکلز کی تصدیق کا معاملہ دفن، سینکڑوں غیر مقامی افراد کوہلو کے لوکل پر وفاقی محکموں میں گریڈ 1سے 15تک کی ملازمتوں پر بُرا جمان ہیں نوجوان اور عوامی حلقوں میں شدید خدشات پایا جارہا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں حکومت بلوچستان نے وفاقی محکموں میں صوبے کے تمام اضلاع کے کوٹے پر تعینات ملازمین کی فہرستیں طلب کرکے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کی تھی اسور ساتھ میں ان ملازمین کے لوکلز کی فوری تصدیق کراکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کی تھی ان ملازمین کی فہرستوں میں کوہلو کے کوٹے پر 173افراد وفاقی محکموں میں عرصہ دراز سے تعینات تھے فہرست میں بیشتر ملازمین غیر مقامی ہیں جنہوں نے غیر قانونی طریقے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین کے ساتھ مل کر کوہلو کے مقامی ہونے کی سرٹیفیکٹ حاصل کی تھی کوہلو کے سیاسی سماجی حلقوں اور نوجوان اتحاد کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا اور تمام ملازمین کو موجودہ لوکل کمیٹی کے روبرو پیش ہوکر تصدیق کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تصدیق کے اس مرحلے میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بننے والے کمیٹی کی ہیلے بہانے سے معاملہ کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا۔متعلقہ محکمے کے باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ملازمین کے لوکلز کی ویریفکیشن سرد خانے میں ڈال دی گئی ان میں سے اکثر وبیشتر کی بعدا زاں ویریفکیشن کرکے کوہلو کے عوام کو گمراہ کیا گیا۔اس امر سے مقامی پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کی حق تلفی ہوئی یاد رہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے ٹیسٹ انٹرویوز میں بھی دو غیر مقامی افراد نے کوہلو کے کوٹے پر بھرتی ہونے کی کوشش کی تھی جسے امیدواروں کے اعتراض پر بلوچستان سروس کمیشن نے جعلی لوکل قرار دے کر میدان سے باہر کردیا دوسری جانب میڈیکل نشستوں پر بھی غیر مقامی طلباء کی کامیابی کو بھی مقامی طالب علموں نے چیلنج کیا اور تین غیر مقامی طالب علم جعلی لوکل ثابت ہونے پر نااہل قرار پائے۔عوامی حلقوں نے وزیراعلٰی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے غیر مقامی افراد کے کوہلو کے کوٹے پر تعیناتی پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوکل کمیٹی کے سامنے جانچ پڑتال اور لوکل جاری کرنے کر مرحلے میں مقامی لوکل کمیٹی کو مکمل اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں