صوبے کے نوجوان ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں، انہیں موقع دینا چاہئے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ:بلو چستان عوامی پا رٹی ( بی اے پی) کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے صوبے کے نوجوان باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں، صوبے کے نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپورحصہ لیا کرے حکومت صوبے کے کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پاکستان ڈائمنڈ جوبلی پہلا وزیر اعلی بلوچستان تیسرا میل فی میل نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر بطور مہمان خصوصی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا تقریب پہنچنے پر تپاک استقبال کیاگیا پھول کی پتیاں نچاور کی اور گلدستے بھی پیش کئے گئے۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے باکسنگ کا فائنل میچ دیکھا اور کھلاڑیوں میں میڈلز اور شیلڈ تقسیم کئے جبکہ کمیٹی کی جانب سے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو شیلڈ پیش کیا گیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ اسطرح کے کھیلوں کے مقابلوں کاانعقاد سے نوجوانوں میں بہت ولولہ پیدا ہوتاہے انہوں نے کہاکہ صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ صوبے کے نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے بہت سے ٹیلنٹ موجود ہے نوجوانوں کو صرف اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کیلئے موقع کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ نوجوانوں کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں کی انعقاد میں شرکت کرتا ہوں جب بھی نوجوانوں نے مجھے دعوت دیا ہے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی تو میں تمام ترمصروفیات کو منسوخ کرکے نواجوانوں کے پاس پہنچ جاتا ہوں انہوں نے کہاکہ کھیل صحت کیلئے بے حد ضروری ہے اور نوجوانوں کو منشیات ودیگر سماجی برائیوں سے دور کرتا ہے صوبائی وزیر نے کمیٹی کی جانب سے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی پہلا وزیر اعلی بلوچستان تیسرا میل فی میل نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد پر کمیٹی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے اور سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کیلئے انکے ساتھ ہرقسم کی تعاون کرے گا تقریب کھیلاڑیوں، شائقین نے کژیرتعداد میں شرکت کی۔


