وفاقی و صوبائی انتظامیہ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے 500خاندانوں میں ٹینٹ و اشیاء خورد و نوش تقسیم
ہرنائی:پاک فوج۔الف سی اور پاکستان ائیر فورس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محلہ غریب آباد زلزلہ سے متاثرہ 500 خاندانوں میں ٹینٹ۔آٹااور اشیاء خوردنوش کی تقسیم کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔زلزلہ متاثرین میں امداد سامان کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری پاک فوج کے جوانوں ہرمتاثرہ گھر کو اپنی زیرنگرانی میں امدادی سامان پہنچا رہے ہیں زلزلہ متاثرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان پہلے دن سے ہی ہمارے مدت کیلئے پہنچے ہے اورگھر گھر جاکر متاثرین کے سروے اور انہیں امدادی سامان گھروں میں پہنچارہے ہیں زلزلہ متاثرین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان ہی تمام تمام علاقوں میں حقیقی متاثرین کے گھروں کو راشن پہنچا رہے اور بلا تعصب رنگ نسل زبان مذہب سے بالاتر ہوکر پاک فوج کے جوان تمام متاثرین کی مدت میں مصروف عمل ہے جس پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہے پاک فوج۔ایف سی۔پاکستان آئیرفورس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محلہ غریب آباد کے 500 زلزلہ زدگان متاثرین میں ٹینٹ۔آٹا اور ضروری اشیاء خوردنوش تقسیم کیا گیا جس میں خشک دودھ۔چینی۔چائے پتی دال چاول ودیگر اشیاء شامل تھا اس موقع پر محلہ غریب آباد کے زلزلہ متاثرین نے پاک فوج۔الف سی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں پاک فوج۔الف سی اور ضلعی انتظامیہ نے ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،امدادی سامان کی تقسیم کے ساتھ متاثرہ گھروں کے سروے کاکام بھی پاک فوج کے جوانوں کے زیر نگرانی جاری ہے،پاک فوج کی جانب سے زلزلے سے متاثرہونے والے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا جارہاہے،پاک فوج کے میل و فی میل ڈاکٹرز فری میڈیکل کیمپ میں ابتک تین ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ کیاگیا ہے زلزلے متاثرین کی بحالی تک پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں تمام علاقوں میں میڈیکل فری کیمپ لگارہے ہیں،ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریباََ 13 سے زائد خاندانوں میں امدادی سامان پاک فوج اور ایف سی، لیویز کے نگرانی میں تقسیم کیاگیا ہے جبکہ امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔


