ٰٰٰٰٰؓؓؓؓؓؓبی اے پی کے ناراض ارکان کی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے ساتھ بیٹھک، تحریک عدم اعتماد میں حمایت کی درخواست کردی

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے ساتھ بیٹھک،وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حمایت کی درخواست کردی۔گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے ساراوان ہاؤس میں جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہوراحمدبلیدی،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو،میر جان محمدجمالی سینیٹرسعید احمد ہاشمی،بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرایڈووکیٹ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی،میراکبرمینگل،جمعیت کے ارکان اسمبلی حاجی نواز کاکڑ، میریونس عزیز زہری،اصغر علی ترین،سیدعزیز اللہ آغا بلوچستان عوامی پارٹی حاجی اکبرآسکانی،بابرسکندرعمرانی،حاجی محمدخان لہڑی ودیگر بھی موجود تھے۔ناراض ارکان نے متحدہ اپوزیشن سے وزیراعلی جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں