بی اے پی میں کوئی اختلافات نہیں تمام ارکان متحدہیں،جام کمال
کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بی اے پی میں کوئی اختلافات نہیں تمام ارکان متحد ہیں،اختلافات میرے استعفےٰ کے بعد ختم ہوگئے،عبدالقدوس بزنجو اور جان جمالی کیلئے نیک خواہشات ہے،کورونا کی وجہ سے بہت سے کاموں میں مشکلات کاسامنا رہا تاہم حکومت نے خطرات اور چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے امور بخوبی سرانجام دئیے ہم نہ صرف وقت کوبچایابلکہ کارکردگی بھی دکھائی، ہماری ہی حکومت تھی جس نے 7 سال بعد گوادر ماسٹر پلان منظور کیاجس نے مغربی روٹ شروع کروایاجس نے ایکسپریس وے گوادر شروع کروایا،آفیسران کی صلاحیت،جذبہ اور بہتر کام کیلئے ماحول فراہم کیاجائے بہت کچھ ممکن ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں کیا۔ جام کمال نے کہاکہ ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی میں ایک ساتھ کھڑے ہیں اور تمام متفقہ فیصلوں پر ڈٹے ہیں ہمارے اختلافات میرے استعفے سے پہلے تھے لیکن اس کے بعد نہیں رہے پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اور ہم سب ایک ہیں میرعبدالقدوس بزنجو اور جان جمالی کے لیے میری نیک خواہشات ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے نہ صرف بلوچستان بلکہ دنیا کے لوگوں سے براہ راست رابطے کا موقع ملا تنقید کیلئے ہمیشہ حاضر رہوں گا،کورونا کی وجہ سے بہت سے کاموں میں مشکلات کاسامنا رہا تاہم حکومت نے خطرات اور چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے امور بخوبی سرانجام دئیے ہم نہ صرف وقت کوبچایابلکہ کارکردگی بھی دکھائی،انہوں نے کہاکہ الحمد اللہ آج سڑکوں، ڈیموں، سرحدی منڈیوں، صنعتی زونز، صحت، تعلیم ودیگر شعبوں کے کے بڑے منصوبے جاری ہیں۔ گزشتہ حکومتوں کی ناکامی موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پچھلی حکومت میں نہیں تھے وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر خسرو بختیار اور اسد عمر کے تعاون سے منصوبے شروع ہوئے بہت سوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ہی حکومت تھی جس نے 7 سال بعد گوادر ماسٹر پلان منظور کیاجس نے مغربی روٹ شروع کروایاجس نے ایکسپریس وے گوادر شروع کروایا، جس نے کوئٹہ کراچی منظور کروایا، جس نے گوادر ماسٹر واٹر پروجیکٹ کی تکمیل کرروائی اور ڈیرہ اللہ یار روڈ تعمیر کیا۔انہوں نے کہاکہ دیہات سے لے کر شہر اور بڑے بڑے اضلاع کو آپس میں ملانے کے منصوبوں کے ثمرات نظرآئیں گے،محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگ کی جانب سے 3 سالوں میں معیاری کام پر سیکرٹری ہاشم کاکڑ، نور مینگل، زاہد سلیم اور غلام علی اوروزیر عارف جان حسنی کی طرف سے تعاون کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے عملے نے تین سال کیسے گرزارے،آفیسران کی صلاحیت،جذبہ اور بہتر کام کیلئے ماحول فراہم کیاجائے بہت کچھ ممکن ہے سب کا شکر گزار ہوں۔


