سندھ اور بلوچستان میں ایک ایک پولیو کیس سامنے آگئے، رواں سال کل تعداد 41 ہوگئی


کراچی/کوئٹہ:ملک میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال کی کل تعداد 41 ہوگئی۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا۔سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل کنگری میں 14 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین کی یونین کونسل بازار کونا میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ بچے کے ہاتھ پیر مفلوج ہوگئے ہیں، وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے والد کسان ہیں۔
Load/Hide Comments