تمپ میں فائرنگ ایک شخص قتل، تربت میں مسخ شدہ لاش برآمد

تربت (نمائندہ انتخاب) تحصیل تمپ سے متصل ایرانی حدود پیرکور ندی میں ایک شخص کی لاش برآمد جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے، ذرائع کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقہ کوہاڑ کے رہائشی نبی بخش ولد رحمت کی لاش پیرکور ندی سے برآمدہوئی ہے، ذرائع کے مطابق مقتول چندسال قبل یہاں سے نقل مکانی کرکے ایرانی بلوچستان میں قیام پزیر تھے۔دریں اثناء تربت پولیس نے کیچ کور ندی کے جھاڑیوں سے پرانی انسانی ڈھانچہ برآمدکرلیا، تربت پولیس نے جوسک کے قریب کیچ کورندی میں ایک انسانی ڈھانچہ برآمدکرلیا ہے جو انتہائی پرانی اور بوسیدہ ہونے کے باعث صرف ہڈیوں پر مشتمل ہے، پولیس نے ڈھانچہ کو ہسپتال منتقل کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں