بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں 1.77فیصدر شرع کے سا تھ کورونا وائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے7اضلاع سے کورونا وائر س کے6نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32461ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے3افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32046ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد56ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے3افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع1.77فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کے339ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ80فراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے359اموات ہو چکی ہیں۔


