نوجوان نسل کو کتابوں کی طرف راغب کرنا انتہائی ضروری ہے، قادر نائل
کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو کتابوں کی طرف راغب کرنا انتہائی ضروری ہے قائداعظم لائبریری کی جانب سے تین روزہ کتاب میلہ خوش آئندہے نوجوانوں کو دوبارہ کتابینی کی کاجانب لانا انتہائی ضروری ہے کتاب کے ذریعے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ادارہ ثقافت میں قائد اعظم لائبریری کی جانب سے تین روزہ کتاب میلے کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیارکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے کہا کہ یقینا آج کتاب میلے کو دیکھ کر مجھے دلی طور پر خوشی ہوئی اور میری خواہش بھی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کے ہاتھوں میں دوبارہ کتاب دے ان کو مواقع فراہم کرے تاکہ وہ پڑھ سکے کتاب کے ذریعے جو علم حاصل ہوتا ہے وہ دیر تک یاد رہتا ہے تین روزہ کتاب میلے کا انعقاد محکمہ ثقافت کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں 20کے قریب پشتو،بلوچی، براہوئی، اردو،فارسی،انگریزی سمیت مختلف زبانوں کے سٹال لگے تھے کوئٹہ کے شہریوں کی بڑی تعداد ان کتابوں کو دیکھنے اور انہیں خریدنے کیلئے موجود تھے کتاب میلے میں سائنس، ثقافت، تاریخ، ادبیات،سوشل سائنسز اور جنرل کتابوں کی نمائش جاری تھی طلباء خواتین اور ہر عمر کے افراد کتابوں کی خریداری میں مصروف تھے کتاب میلے کے موقع پر کتابوں قیمت میں خصوصی طور پر رعایت دی جاتی ہے جس سے شہریوں کو کتاب خریدنے میں آسانی ہو ایک شہری محمد اعظم نے”آن لائن“ کو بتایا کہ اس طرح کتاب میلوں کا انعقاد خوش آئند ہے ہم امید کرتے ہیں کہ قائد اعظم لائبریری ہر تین ماہ بعد اس طرح کے کتاب میلہ لگائے تاکہ ہمیں معیاری کتابوں تک رسائی اور انہیں خریدنے کے مواقع مل سکے۔


