کویت میں حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں 5مشتبہ افرادگرفتار

کویت سٹی:کویت میں ایران کی حمایت یافتہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں پانچ مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کویتی اخبارالقبس نے خبردی ہے کہ کویت میں حزب اللہ کی مالی معاونت کے کیس میں ملزمان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہیاوراس میں مزیدنئے نام شامل ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پانچ نئے افراد کی گرفتاری کے بعد حزب اللہ کی مالی معاونت کے الزامات میں گرفتار ملزمان کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے 12 کو رواں ماہ کے آخرتک قید میں رکھاجائے گا۔اخبارنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دیگرمدعاعلیہان کے ساتھ ان گرفتار افراد کے تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ان پرقومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوّث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا لیکن اس کیس کی ریاستی سلامتی کے مسئلے کے طورپردرجہ بندی کی گئی ہے۔تاہم پانچوں نئے مدعاعلیہان نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کردار صرف خیراتی کاموں تک محدود ہے،انھوں نے حزب اللہ کی مالی معاونت نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کویت کے استغاثہ نے لبنانی حزب اللہ کی مالی معاونت کے شْبے میں 18افراد کو حراست میں لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں