بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اگلے 4گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اگلے 4گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کا امکان ہے،کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، بارکھان، کوہلو، نوشکی، چمن، پشین، ہرنائی، لورالائی، دکی، خاران، خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، بیلہ، وندر، اتھل، وڈھ، آواران، گوادر، اورماڑہ، پسنی، پنجگور، تفتان، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد ، جھل مگسی اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے،جبکہ کوئٹہ کے بلند و بالا پہاڑوں اور زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ اور گردونواح موسم سرما کی پہلی برفباری بھی متوقع ہے،حالیہ بارشوں کا سلسلہ اس کی شدت پر منحصر ہے جس کی وجہ سے کہیں ہلکی کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں