پی ایم سی نے بلوچستان کے میڈیکل کالجز کو تسلیم کرلیا
کوئٹہ:پاکستان میڈیکل کمیشن (PMC) کی طرف سے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار، مکران میڈیکل کالج تربت اور لورالائی میڈیکل کالج میں تعلیمی، تدریسی اور متعلقہ طبی سہولیات کے معائنے کے بعد باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا گیاجھالاوان میڈیکل کالج کو تین سال کے بعد 27 دسمبر 2021 کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے منظور کیاسیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان نور الحق بلوچ،جھالاوان، مکران اور لورالائی میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور ایم ایسز ٹیچنگ ہسپتال کی انتھک محنت کی وجہ سے تینوں میڈیکل کالجز کو پاکستان میڈیکل کمیشن نے منظور کر لیا ہے پاکستان میڈیکل کمیشن نے ایم بی بی ایس کے 50 طلباء کو جھالاوان میڈیکل کالج خضدار، 50 طلباء کو مکران میڈیکل کالج تربت اور 50 طلباء کو لورالائی میڈیکل کالج میں سیشن 202l-22 کے لیے داخلے کی منظوری دے دی۔
Load/Hide Comments


