ہماری جد و جہد کا مقصد سیو ایجوکیشن سیو نیشن ہے، بی ایس او پجار

قلات:بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے سابقہ سینٹرل کمیٹی رکن کامریڈ ظہور بلوچ بی ایس او کے سینئر رہنما لیاقت عجیب بلوچ نے قلات کے نوجوان سعود احمد بلوچ سے ملاقات کرکے بی ایس او پجار کے آئین و منشور سے آگاہ کیا کافی بحث مباحثہ کے بعد سعود احمد بلوچ نے بی ایس او کے آئین و منشور سے متفق ہو کر بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ کی مخلصانہ قیادت جدوجہد سے متاثر ہوکر باقاعدہ طور پر بی ایس او پجار میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر کامریڈ ظہور بلوچ لیاقت عجیب بلوچ نے نئے شامل ہونے والے دوست سعود احمد بلوچ کو بی ایس او کا جھنڈا اور ٹوپی پہنائی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامریڈ ظہور بلوچ لیاقت عجیب بلوچ نے کہا کہ بی ایس او پجار واحد طلبا تنظیم ہے جو اپنی قیام سے لیکر آج تک بلوچ طلبا کے حقوق، سائل وسائل کی حفاظت کی خاطر جدوجہد کرکے بلوچ قومی سیاست میں صفحہ اول کا کردار ادا کیا ہے اس جدوجہد میں تنظیم کے ہزاروں کارکنوں نے قربانی دیکر اپنی خون سے بلوچ وطن کی آبیاری کی ہماری جدوجہد کا مقصد سیو ایجوکیشن سیو نیشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں