سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں تعلیم حاصل کرنا ناگزیر ہے، مبین خلجی

کوئٹہ:صوبائی وزیر سائنس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی محمد مبین خان خلجی نے کہا کہ موجودہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں تعلیم حاصل کرنا ناگزیر ہوگیا ہے، تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کاحق ہے، تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور دورافتادہ علاقوں میں تعلیم عام کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان تحریک انصاف حکومت عوام کوتمام تر وسائل کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم کو عام کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے کیونکہ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرسائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد مبین خان خلجی نے اپنے دفتر میں طلبا کے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر قبائلی اضلاع میں دوسرے ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ قبائلیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہ رکھیں کیونکہ یہی نوجوان ملک وقوم کے مستقبل کا اثاثہ ہیں جوپاکستان کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتاہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پرصوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں انشا اللہ 2022بلوچستان کے لئے ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں