وزیر اعلی بلوچستان کے حکم پر چاغی کے تمام لیویز چیک پوسٹوں کوگرادیا گیا

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے حکم کے مطابق ضلع چاغی کے تمام لیویز چیک پوسٹوں پر قائم جیک پوسٹس کے کمروں اور رومز کو گرادیا گیا ہے اس سلسلے میں کمشنر رخشان ڈویژن نے رخشان ڈویژن میں شامل اضلاع چاغی نوشکی واشک خاران کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے حکم کے مطابق کسی بھی ضلع میں لیویز کا چیک پوسٹ نہیں ہونا چاہئے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ نے ضلع بھر کے تمام لیویز چیک پوسٹس کو ختم کرکے چیک پوسٹس پر قائم کمروں اور رومز کو بھی مسمار کرکیگرادیا ہے اب ضلع چاغی میں لیویز کا کوء بھی جیک پوسٹ موجود ہی نہیں ہے ضلع بھر کے تمام لیویز چیک پوسٹس ختم کردئیے گئے ہیں لیویز چیک پوسٹوں پر قائم چیک پوسٹس کو مسمار کرکے گرادیا گیا ہے اب لیویز چیک پوسٹس کا ضلع بھر میں وجود ہی نہیں رہا عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کمشنر رخشان سیف اللہ کھیتران ڈی سی چاغی منصور احمد خان بلوچ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے لیویز چیک پوسٹس ختم کرنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے کہ اب غریب عوام آزادانہ ماحول میں اپنا روزگار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں