سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان ہلاک ، 5 زخمی

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن کے قبضے سے اسلحے کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے، فائرنگ تبادلے میں 2 جوان ہلاک اور 5 زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیسورہ اور دوسالی کے علاقوں میں کارروائی کی گئی جہاں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مڈبھیڑ ہو گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے 29 سالہ لانس نائیک عبدالوحید کاتعلق مظفرآباد سیتھا جن کے پسماندگان میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے جبکہ 33 سالہ شہید سپاہی سقم داد کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا اور انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔
Load/Hide Comments


