اوستہ محمد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات
اوستہ محمد:شہر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیاشدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری مہنگے داموں گیس سلنڈر اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی اوستہ محمد شہریوں کو گیس کی فراہمی کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف محلوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔جن میں حسین آباد محلہ، یعقوب محلہ، فردوس کالونی، قربان کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گیس چار سال سے نہیں آ رہی ہے۔حسین آباد محلہ کی نئی پائپ لائنوں کی کئی سالوں سے منظوری کا کہا جاتا ہے مگر سوئی سدرن گیس کمپنی اوستہ محمد کی۔ اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے۔ کئی آفیسر تبدیل ہو گئے مگر گیس کا مسئلہ حل نہ سکا۔شہریوں نے وفاقی محتسب اعلیٰ بلوچستان، جی ایم اور آر ایم سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان و دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ اس جانب فوری نوٹس لیں اور اوستہ محمد کے شہریوں کو گیس کی فراہمی کیلئے اقدامات کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔


