بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر ون ونڈو آپریشن کی سہولت مل گئی

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر ون ونڈو آپریشن کی سہولت مل گئی، وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے فیسلیٹیشن سیل قائم کردیا، جہان سی اے اے عملہ بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کرے گا، سول ایوی ایشن نے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے تحریری طور پر ہدایت نامہ بھی جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر مدد کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کردی ہے، اس ضمن میں سول ایوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ملتان اور کوئٹہ کے ایئرپورٹس پر ون ونڈو آپریشن کی سہولیات مہیا ہوگی جب کہ سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر سطح کا افسر سی اے اے ہیڈ کوارٹرز میں فیسلیٹیشن سیل کی سربراہی کرے گا۔سول ایوی ایشن سے معلوم ہوا ہے کہ تمام 7 انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی مدد کے لیے ٹرمینل منیجرز بھی مقرر کردیئے گئے ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 7 انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز فوکل پرسن کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ مزید یہ کہ اس حوالے سے سی اے اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسلیٹیشن سمیت تمام 7 ایرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز کے رابطہ نمبر بھی جاری کیے ہیں، سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسلیٹیشن تمام مقرر کیے گیے فیسلیٹیشن ٹرمینل منیجرز کے سربراہ ہوں گے، سی اے اے عملہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں