پی آئی اے کے 3 فضائی میزبان کورونا سے متاثر

اسلام آباد ;پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی لندن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچنے والے 3 فضائی میزبان کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق تینوں فضائی میزبانوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں اسلام آباد کے ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر فضائی میزبانوں میں سے 2 کا تعلق لاہور اور ایک کا پشاور سے ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے اب تک 10 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، دوسری جانب ایئر لائن ترجمان کی جانب سے بھی فضائی میزبانوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں