سلیکٹڈ حکمرانوں کی ایوارڈ کے ذریعے اپنی نا اہلی چھپانے کی ناکام کوشش ہے،مولانا سید محمو د شاہ

سوراب:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکمران کارکردگی ایوارڈ کے زریعے اپنی نااہلی اور خفت چھپانے کی کی ناکام کوشش کررہے ہیں،ان کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے، ملک کی ڈوبتی معیشت پر آخری وار کھاد کی بدترین قلت کے زریعے کاشت کار کی مشکلات میں اضافہ کی صورت میں کیا جارہا ہے، کھاد کی قلت کی اس بدترین صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی تو زراعت کے شعبے کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچ جائے گا اس کا ادراک اس نااہل مسلط ٹولہ کو نہیں، بلوچستان کے کاشتکار کھاد کے حالیہ بحران میں سب سے زیادہ متاثر ہوچکے ہیں، پچاس کلو یوریا کے لیے انہیں گھنٹوں لائن میں کھڑا ہونا پڑتا ہے، بروقت کھاد نہ ملنے کی وجہ سے ان کی تیار فصلیں تباہ ہورہی ہیں مگر برسرِ اقتدار حکمرانوں کو احساس تک نہیں، جے یوآئی متاثرہ کاشت کار طبقہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گی،قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر ان کی آواز بلند کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب سوراب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ کا کہنا تھا کہ اپنی نالائقی اور نااہلی کے باعث پوری قوم کے سامنے رسوا ہونے والے مسلط حکمران ٹولہ کس منہ سے کارکردگی کا دعوی کررہا ہے،وزیروں کو کارکردگی پر ایوارڈ دینا ان کی غیر سنجیدگی اور بے ہودگی کی انتہا ہے، ان کی ناتجربہ کاری کے باعث ملک تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے جبکہ بیقابو مہنگائی سے متوسط طبقہ خودکشی پر مجبور ہیں لیکن احساس سے عاری حکمران شرمندہ ہونے کے بجائے کھوکھلی کارکردگی کے نام پر بے ہودہ ڈرامہ رچا رہے ہیں جو قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا دیگر بحرانوں کے ساتھ ساتھ ملک میں کھاد کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے، بالخصوص بلوچستان کے زمیندار سب سے زیادہ متاثر اور مشکلات کا شکار ہیں،صوبے کے اکثر اضلاع میں یوریا کھاد ناپید جبکہ کاشت کار پچاس کلو کے تھیلے کے لیے گھنٹوں لائن میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں اس کے باوجود انہیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑتا ہے،تیار فصلیں بروقت کھاد نہ ملنے کے باعث تباہ ہورہے ہیں،جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر ملک میں بدترین زرعی بحران جنم لے گا جس ادراک ان نااہل حکمرانوں کو نہیں،اس صورتحال میں جمعیت علما اسلام کاشت کار طبقہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اسمبلی کے فلور پر ان کے لئے بھرپور آواز بلند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں