گوادر، انتظامیہ کی کارروائی، 255کلو افیون برآمد
کوئٹہ:کسٹم حکام نے کلکٹر کسٹم گوادر چوہدری جاوید کی سربراہی میں گوادر کے علاقے گنز کے قریب کارروائی کرتے ہوئے255کلوگرام افیون برآمدکرلی ہے جس کی مالیت عالمی منڈی میں 8کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔گزشتہ روز کلکٹر کسٹم گوادر چوہدری جاوید کی سربراہی میں کسٹم حکام نے گوادر کے علاقے گنز کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 255 کلوگرام افیون برآمد کرلی ہے۔ملزمان منشیات سے بھری گاڑی ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت تقریبا 8 کروڑ روپے ہے۔ قبضے میں لی گئی منشیات کسٹم ہاوس گوادر منتقل، کسٹم حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


