کیسکو کا اعلانیہ، ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 19فروری کو مری آبادگرڈاسٹیشن کے سٹی فیڈرسے دن 11بجے سے دوپہر2بجے تک نیز 220کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی انرجائزیشن کے کام کے سلسلے میں 132کے وی سبی۔بھاگ ٹرانسمیشن لائن سے 19فروری سے یکم مارچ تک روزانہ صبح7بجے سے شام 6بجے تک (11گھنٹے) بھاگ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی طرح 20فروری کو (بروزاتوار) سریاب گرڈاسٹیشن میں بس کاپلروں کی مرمت کے سلسلے میں لیاقت بازار،چلتن، سمنگلی ایکسپریس، جان محمد، نیو جان محمد،سریاب ون، سریاب ٹو، دلدارکاریز،کرانی، انڈسٹریل، ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، ساوتھ واسا، بی ایم سی، کرانی ایکسپریس اورمنی مارکیٹ فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ اُ سی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے وی آئی پی اسٹیڈیم فیڈرسے صبح10بجے سے دوپہرایک بجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے گلستان فیڈردن 11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔ علاوہ ازیں 21فروری کو سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازار،جوائنٹ روڈاور سٹی گرڈکے ملک پلانٹ فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہرایک بجے تک۔ 132کے وی تربت۔پسنی ٹرانسمیشن لائن پر ڈسک کی تبدیلی کے سلسلے میں گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ، گوادر، ڈیپ سی پورٹ گرڈاسٹیشنوں کو صبح9بجے سے شام 4بجے تک۔ 132کے وی مل۔دالبندین ٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک دالبندین اور چاغی گرڈاسٹیشن کو بجلی بندرہے گی۔کھڈکوچہ گرڈاسٹیشن میں پاورٹرانسفارمرپر کام کے سلسلے میں گرڈسے منسلک تمام فیڈروں کو دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ خضدار گرڈاسٹیشن سے منسلک تمام فیڈروں کو بھی صبح9بجے سے شام 4بجے تک نیز 66کے وی گنداخہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک۔پشین اورجھل مگسی گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے تمام فیڈروں سے بھی صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی بندہوگی۔ اس کے علاوہ 21فروری سے 24فروری تک روزانہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے واسا، جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، فیڈروں سے دن12بجے سے سہ پہر3بجے تک۔مری آبادگرڈاسٹیشن کے طوغی روڈ، کانسی ون، کانسی ٹو، مری آباد، سیدآباداور سریاب گرڈاسٹیشن کے جان محمد، نیو جان محمد، شیخ ماندہ گرڈکے خروٹ آباد، انٹرکنیکٹر،زرغون گرڈ اسٹیشن کے نوا کلی بائی پاس فیڈرو ں سے دن 12بجے سے شام 4بجے تک، انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شاہنواز، غازی ون، غازی ٹو، غازی تھری، ایف جی ایس، شیخ زید اسپتال فیڈرزسے دن 11بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح 220کے وی گدو۔سبی ڈائریکٹ سرکٹ ٹرانسمیشن لائن پر 21فروری سے 24فروری تک روزانہ صبح8بجے سے شام 5بجے تک ضروری کام کیاجائے گا اس دوران تقریباً84میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے مختلف علاقوں میں پواکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں