گڈانی شپ بریکنگ یارڈز میں آتشزدگی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لسبیلہ: گڈانی شپ بریکنگ یارڈز میں آتشزدگی دوران کام بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعہ نے متعلقہ اداروں کی کاکردگی پر سوال کھڑے کردئیے، اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ منگل کوگڈانی شپ بریکنگ یارڈز میں پلاٹ نمبر 14 پر لنگرانداز ناکارہ بحری جہاز میں دوران کام آگ بھڑک اٹھی ،گڈانی میں فائربرگیڈ کی گاڑی کی عدم دستیابی سے آگ بجانے میں تاخیر سے کالے دھوو¿ں اٹھتے رہے پھر حب سے فائربرگیڈ نے آکر آگ پر قابو پالیا ،تاہم گڈانی پولیس کے مطابق واقع میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا دوسری جانب گڈانی شپ بریکنگ یارڈز میں مذکورہ پلاٹ پر آتشزدگی کے واقعے نے حفاظتی انتظامات کے دعویدار متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوال کھڑے کردیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں