نصیر آباد، حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
نصیر آباد (انتخاب نیوز) نصیر آباد میں مختلف واقعا ت و حادثات میں عورت سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے جاں بحق ہوئے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں منگولی کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک عورت کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوریٰ کی حدود موڑ کے قریب لنک روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک عورت سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرحمان سوالی خان اور اس کا بیٹا عبدالرزاق شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دو خواتین مسماة (س) اور مسماة( ح) شامل ہیں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا جبکہ نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود قومی شاہراھ پر کار اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں آصف ،نوریز، مزمل سمیت دیگر شامل ہیں جنھیں فوری طور پر ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید علاجِ کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا جبکہ نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ محمد خان میں ملزم حمید نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیٹی مسماة ر کو قتل کر دیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔


