سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل سے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ میں سی این جی دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرانچائز صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو جمعہ 25 مارچ صبح 8 بجے سے پیر 28 مارچ صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ایس ایس جی سی کے مطابق گیس بند کرکے گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ تمام جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو اتوار 27 مارچ صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنثے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 11 مارچ کو ایس ایس جی سی نے سندھ بھر میں سی این جی 72 گھنٹوں کے لیے بند کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں