عدم اعتماد تحریک کا معاملہ، ق لیگ کا اسلام آباد میں رابطوں، ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ
لاہور : مسلم لیگ ق کی قیادت کا اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر مسلم لیگ ق کی قیادت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ آج اسلام آباد جائیں گے۔
چوہدری شجاعت حسین پہلے ہی اسلام آباد میں ہیں ۔ مسلم لیگ ق کی قیادت اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی۔
مسلم لیگ ق کی حکومتی ٹیم سے ایک اور ملاقات آئندہ چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد میں ہوگی ، مسلم لیگ ق۔ ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوں گی ۔مسلم لیگ ق کئ قیادت ملاقاتوں کے بعد عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔


