قدوس بزنجو کی جان محمد جمالی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بلوچستان اسمبلی آمد، وزیر اعلیٰ کی اسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی سے اہم سیاسی و مشاورتی ملاقات ، بی اے پی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور خان کاکڑ سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی ملاقات میں مو جود۔ سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑصوبائی وزراءسردار عبدالرحمن کھیتران میر محمد خان لہڑی، میر نصیب اللہ مری، عبدالرشید بلوچ، مٹھا خان کاکڑ بھی ملاقات میں شریک۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں پارٹی کے اختیار کیے گئے مو¿قف کے تمام پہلوو¿ں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں انٹرا پارٹی الیکشن کے فوری انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں پارٹی کے حل طلب امور کے جائزہ کے لیے پارٹی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے پر اتفاق۔ ملاقات میں صوبے میں بلدیاتی انتخاب کے انعقاد سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال اور پارٹی کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔


