تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ، تحریک انصاف کے ارکان شریک نہیں ہوگے

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ووٹنگ میں تحریک انصاف کے ارکان شریک نہیں ہوگے ، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف پہلے ہی تمام ارکان کوباقاعدہ خط ارسال کر چکے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لئے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میںشرکت کرنے والے پی ٹی آئی کے اراکین کے خلاف آرٹیکل 63اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔آج بروز اتوار قومی اسمبلی کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقعے پر تحریک انصاف نے اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کردیاہے کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کریں بصورت دیگر پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی پر آئین کے آرٹیکل 63اے کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں