ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کی کارروائی 3 مشتبہ افراد ہلاک

ڈی آئی خان (انتخاب نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں فورسز کی کارروائی 3 مشتبہ افراد ہلاک، آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے کلاچی میں کارروائی کی، کارروائی میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 3 مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔ فورسز کی جانب سے مزید مشتبہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں