نگران وزیر اعظم کیلئے حکومت نے 4 نام تجویز کرلیے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نگران وزیراعظم کے انتخاب کے لئے 8 رکنی کمیٹی کی تشکیل کے لئے حکومت کی جانب سے 4 نام بھیجوادیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 8 رکنی کمیٹی کے لئے 4 منتخب نمائندوں کے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجوائے گئے ہیں۔ حکومت نے کمیٹی کی تشکیل کے لئے اسد عمر، شفقت محمود، پرویز خٹک اور شیریں مزاری کے نام تجویز کیے ہیں۔ خیال رہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے 8 رکنی کمیٹی کے قیام کے لئے اپوزیشن کو بھی 4 نام بھجوانے ہوں گے۔ 8 رکنی کمیٹی نگران وزیراعظم کے ناموں پر غور کرے گی۔ اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کے کل آٹھ ممبران ہوں گے، حکومت اور اپوزیشن سے برابر نمائندگی ہوگی اور کمیٹی کے ممبران کی نامزدگی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کریں گے۔ صدر مملکت کے مراسلے کے مطابق موجودہ وزیر اعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 224, اے 4 کے تحت نگران وزیراعظم کی تقرری تک اپنی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 224, 1 اے صدر مملکت کو وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے نگران وزیراعظم کی تقرری کا اختیار دیتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں