چیف جسٹس خفیہ مراسلے پرمیموگیٹ طرز کمیشن بناکر انکوائری کریں، قاسم سوری

کوئٹہ (انتخاب نیوز ) قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی وپاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ امید ہے کہ چیف جسٹس خفیہ مراسلے پرمیموگیٹ طرزکمیشن بناکر انکوائری کرینگے ،خفیہ سیل شدہ مراسلہ سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرےت ہوئے کیا۔ اس سے قبل قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سے بنی گالہ میں انصاف لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال و باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک بھر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان خصوصا سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک کی اس سے زیادہ کیا بدقسمتی ہو سکتی ہے کہ کرپشن کے مقدمے میں نامزد ملزم وزیراعظم کا مفرور مجرم بھائی کیلئے سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیاگیاہے یا اللہ اس پاک سر زمین پر رحم فرما جس کو حاصل کرنے میں ہمارے بزرگوں، شہریوں، افواجِ پاکستان کا خون شامل ہے۔ میری ہدایات پر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجوایا گیا خفیہ سیل شدہ مراسلہ جس میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معافی وگرنہ پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس کو موصول ہو گیا ہے، معزز عدالت عالیہ سے میمو گیٹ طرز کمیشن بنا کر انکوائری کی امید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں