سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون سیکورٹی گارڈ سے بدتمیزی پر 2 افراد گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز ) سول ہسپتال کوئٹہ کے گائنی وارڈ میں 2افراد کو روکنے پر خاتون سیکورٹی گارڈ کے ساتھ گالم گلوچ اور سنگین نتاج کی دھمکی ،ہسپتال انتظامیہ نے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست دیدی ۔ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی کے مطابق گزشتہ روز سول ہسپتال میں خاتون سیکورٹی گارڈز کے ساتھ گالم گلوچ کرنے والے دونوں افراد کو پولیس چوکی منتقل کر دیا گیا دونوں افراد نے اپنے 15 ساتھیوں کو بلاکر پولیس چوکی میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی ۔ہنگامہ کرنے والوں میں سب انسپکٹر امان اللہ اور امجد نامی پولیس اہلکار نے ہسپتال کے کی سیکورٹی گارڈز کو زدوکوب کر کے زخمی کر دیاہسپتال انتظامیہ نے متعلقہ تھانے میں سب انسپکٹر امان اللہ ، امجد نامی پولیس اہلکار اور دیگر افراد کے خلاف ایف آی آر کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی۔سول ہسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ اس طرح کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔اور واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروای کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاے گی۔تا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔


