پروم جھڑپ میں مارے جانے والا عبدالمالک اپنے رشتہ داروں کے ہاں گیا تھا

کوئٹہ:پنجگور کے علاقے پروم میں 26اپریل کو مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے عبدالمالک ولد بشیر احمد اپنے رشتہ داروں کو دیکھنے گئے تھے جو وہاں ہونے والی جنگ میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے دیہی علاقے پروم میں مسلح افراد اور ایف سی کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران پنجگور کے علاقے پنچی تسپ سے تعلق رکھنے والے عبدالمالک ولد بشیر احمد جو اپنے رشتہ داروں کو دیکھنے کیلئے پروم کلہ کور گئے ہوئے تھے جو مسلح افراد کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے واضح رہے کہ پروم میں ہونے والی جھڑپ میں ایک ایف سی اہلکار اور چار مسلح افراد سمیت چھ افراد مارے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں