عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے، شہباز شریف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔ گزشتہ روز صیہونی افواج نے مسجد اقصیٰ سے ملحق کمپاو¿نڈ میں گھس پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی مسجد اقصیٰ پر صیہونی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں